کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے بہترنتائج ، نئے کیسز میں کمی

125

اسلام آباد: کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ۔  کورونا وائرس سے 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے  جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 572، سندھ میں 4 لاکھ 65 ہزار 175، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 650، بلوچستان میں 33 ہزار 114، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 366، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 402 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 385 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ ایک لاکھ 15 ہزار 188 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 589 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 8 ہزار 438 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 833، سندھ میں 7 ہزار 525، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 679، اسلام آباد میں 937، بلوچستان میں 352، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

تبصرے بند ہیں.