عمران خان فرد واحد ہیں جن کی وجہ سے پنجاب اور وفاق میں حکومت بنی :شہبا زگل
لاہور :معاون خصوصی شہبازگل نے جہانگیر ترین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سینئر پارٹی رکن ہونے کے ناطے جہانگیرترین کو وزیر اعظم سے ہونے والی بات کو جلسہ میں نہیں کہنا چاہیے تھا ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا یہ بات حقیقت ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں اہم عہدے پر تھے لیکن پارٹی لیڈر کے بغیر کوئی بھی پارٹی کو لیڈ نہیں کر سکتا ،تحریک انصاف میں عمران خان فرد واحد ہیں جن کی وجہ سے پنجاب اور وفاق میں حکومت بنی ۔
شہباز گل نے کہا عوام نے تحریک انصاف کو عمران خان کی وجہ سے ووٹ دئیے ،اگر تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان نہ ہوتے تو شاید آج صورتحال مختلف ہوتی ۔
انہوں نے کہا پارٹی میں اختلاف کی خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں ،عمران خان کی قیادت میں آج پوری پارٹی متحد ہے ۔
تبصرے بند ہیں.