دسویں اور بارہویں جماعت کے رزلٹ کا معاملہ، پنجاب کابینہ نے پالیسی کی منظوری دیدی

60

لاہور: دسویں اور بارہویں جماعت کے رزلٹ کے اعلان کے معاملے پر پنجاب کابینہ نے گریس مارکس دینے اور رزلٹ سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی ہے جبکہ کابینہ نے منظوری کے بعد سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

 

نویں اور دسویں کلاس کے رزلٹ کے اعلان کے معاملے پر صوبائی کابینہ نے تھرو سرکولیشن گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی ہے اور پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ 

 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے دو روز میں رزلٹ کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کر لیا گیا تھا مگر صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔

 

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارک دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی اور ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16 اکتوبر سے پہلے پہلے رزلٹ کا اعلان کر دیا جائے۔ 

تبصرے بند ہیں.