پاکستان میں کورونا سے مزید 31 مریض جان سے گئے

150

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 31 مریض جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 597 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی آئی ہے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 3.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 757 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ 48 ہزار 732 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور محکمہ صحت اب تک کروڑوں افراد کو ویکسین لگا چکی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وبا سے چھٹکارا صرف ویکسین لگوا کر ہی پایا جا سکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.