طالبان نے انتقامی کارروائیوں میں کئی افراد کو ہلاک کیا ، افغان وزیردفاع کا اعتراف

411

کابل : افغانستان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان کی طرف سے انتقامی کارروائیاں کی گئی ہیں ۔ ان انتقامی کارروائیوں میں کئی افغان ہلاک ہوئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق افغان وزیردفاع ملا محمد یعقوب نے یہ اعتراف سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا ہے کہ طالبان کی طرف سے انتقامی کارروائیاں کی گئی ہیں جن  میں متعدد افغان شہری مارے گئے ۔

ملا محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی نے طالبان مخالفین کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا لہذا کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اہلکار قیادت کے ساتھ وفاداری دکھائیں کیوں کہ اگر کوئی امارات اسلامی کے نظام کو مسترد کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اس نظام کا وفادار نہیں ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوتے ہی یہ کہا گیا تھا کہ افغان طالبان کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے اور طالبان کی طرف سے سب کے لئے عام معافی کا اعلان بھی کیا گیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.