ہالی وڈ کے اداکار ٹام کروز نے ساتھی فنکارہ سے ” تعلقات ” ختم کرلئے

135

لندن : ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے ساتھی فنکار ہیلے ایٹ ویل سے راہیں جدا کرلیں ۔ دونوں فنکار فلم مشن امپوسبل کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ ٹام کروز سپرہٹ فلم مشن امپوسبل کی شوٹنگ کے دوران ساتھی فنکار ہیلے ایٹ ویل کی زلف کے اسیر ہوگئے تھے ۔ دونوں ایک سال تک  ایکدوسرے کے ساتھ کئی مقامات پر اکٹھے آتے جاتے دیکھے گئے لیکن اب دونوں نے خاموشی سے اپنا رومانس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ صرف دوست رہیں گے ۔

کوویڈ 19 کی وجہ سے فلم  مشن امپوسبل  کی شوٹنگ کئی مرتبہ تاخیر کا شکار ہوئی تو یہ دونوں فنکار شوٹنگ سیٹ  چھوڑ کر لمبی ڈرائیو پر چلے جاتے تھے ۔ ہالی وڈ کی اس فنکار جوڑی کا فلم کی تکمیل کے دوران رومانس کئی مرتبہ خبروں کی زینت بنتا رہا لیکن دونوں نے اپنے رومانس پر کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا لیکن کئی فلمی تقریبات میں وہ اکٹھے دیکھے گئے ۔

39 سالہ ہیلے ایٹ ویل نے فلم مشن امپوسبل میں ٹام کروز کے ساتھ لیڈ رول کیا تھا ۔ہیلےایٹ ویل نے ٹام کروز کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے سابق دوست کے ساتھ دوستی ختم کرد ی تھی  اور دونوں کے جلد شادی کرنے کی خبریں بھی سننے کو مل رہی تھیں ۔ 

یاد رہے کہ  ٹام کروز اور ان کی اہلیہ کیٹی ہومز کے درمیان 2012 میں علیحدگی ہوگئی تھی ۔ 

تبصرے بند ہیں.