لاہور : پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کہہ رہے تھے کہ بھارت کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تو پھر ہم کیا کررہے تھے ۔ حکومت صرف ن لیگ کے خلاف جعلی کارروائیوں میں مصروف ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت اتنا ظلم کرکے بھی دنیا میں معتبر ہے تو پھر ہم نے اس کے جواب میں کیا کیا ہے ۔
رانا ثنا ء اللہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے کسی بھی معاملے میں حکومت عوام کو کوئی سہولت دینے میں ناکام رہی ہے ۔اس حکومت نے تو ملک کو زوا ل پذیر بنا دیا ۔ حکومت جس طرح ملک کو چلا رہی ہے اس سے ملک آگے کو نہیں پیچھے کی طرف جارہا ہے ۔
رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف جعلی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلا ف میدان میں آنا چاہیئے ۔ حکومت شکست کے خوف سے بلدیاتی الیکشن جلد نہیں کرائے گی اس کے لئے سب اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وہ حکومت پر جلد بلدیاتی الیکشن کے لئے دباؤ ڈالیں ۔
انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ایک طرف الیکشن کی تیاری تھی تو دوسری طرف کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے دوران ہر حلقے میں ترقیاتی کام ہوتے رہے . حکومت نے ترقیاتی فنڈز جاری کئے لیکن پھر بھی کامیاب نہیں ہوسکی ۔
تبصرے بند ہیں.