جمیکا: ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ختم کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں، کون ان کیساتھ چلے گا؟
I’m going to Pakistan tomorrow, who coming with me? 😉🙌🏿
— Chris Gayle (@henrygayle) September 18, 2021
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی تھریٹ کا بہانہ بنا کر اپنی ٹیم کو واپس بلا لیا ہے۔ اس فیصلے سے ناصرف پاکستانی دل گرفتہ ہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ ان میں اب کیئربین کرکٹر کرس گیل بھی شامل ہو گئے ہیں۔
see u there legend 😁😁😁😁
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 18, 2021
کرس گیل نے پاکستان جانے کا اعلان اپنی ٹویٹ میں کیا۔ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کرس گیل کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پھر آپ سے وہیں ملاقات ہوگی۔
hi new Zealand might b we as a Pakistani will forgive u because we are a loving nation but this act will bite u in future for sure.#PAKISTANZINDABAD
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 17, 2021
اس سے قبل محمد عامر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستانی دوسروں سے محبت کرنے والی قوم ہیں، ہو سکتا ہے کہ اس اقدام پر آپ کو معاف کر دیں لیکن یہ بات یقینی ہے کہ یہ فیصلہ آپ کو مستقبل میں کاٹے گا۔
Heartbroken to see the last-minute withdrawal of the #PAKvNZ series that we all waited for over the past 18 years and was so excited. Pakistan has made lots of efforts to get cricket back home and we'll keep doing that iA #PakistanZindabad 🇵🇰
— Imad Wasim (@simadwasim) September 17, 2021
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ہم اس سیریز کا 18 سال سے انتظار کر رہے تھے لیکن کھیل شروع ہونے سے چند لمحوں پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے نے میرا دل توڑ دیا ہے۔ انہوں نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی واپسی کیلئے انتھک کوششیں کی، ہم اسے جاری رکھیں گے، انشا اللہ۔
Heartbreaking 💔 news #PAKvNZ We have full confidence in our security forces and agencies and we are proud of them.. #PakistanZindabad 🇵🇰 🇵🇰🇵🇰 @TheRealPCBMedia @TheRealPCB
— Azhar Ali (@AzharAli_) September 17, 2021
قومی کرکٹر اظہر علی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی نے میرا دل توڑ دیا۔ ہم اپنے وطن کی سیکیورٹی ایجنسز اور فورسز پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، قومی ادارے ہمارا فخر ہے۔
تم ہو ایک زندہ و جاوید روایت کے چراغ
تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاو گے۔۔مشکل گھڑی ہے لیکن ہمارا عزم ان مشکلات سے بڑا ہے#پاکستان_زندہ_باد
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 17, 2021
سابق کپتان سرفراز احمد نے اس معاملے پر اپنے جذبات کا اظہار ایک خوبصورت شعر سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل گھڑی ہے لیکن ہمارا عزم ان مشکلات سے بہت بڑا ہے۔
تبصرے بند ہیں.