پاکستان کی تعریف پر شاہ رخ خان انتہاپسند ہندؤں کے نشانے پر

119

ممبئی : بھارت میں انتہاپسند ہندو بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کے لئے ایک بار پھر درد سر بن  گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میں نیوزی لینڈ کے ٹور کے اچانک خاتمے کی خبروں کے دوران ہی بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے نظر آتے  ہیں۔

شاہ رخ خان نے اس وائرل ویڈیو میں  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بارے چند تعریفی کلمات کیا کہہ دیئے انتہا پسند ہندؤں کو یہ بات ذرا نہ بھائی ۔

انتہا پسند ہندؤں نے شاہ رخ خان کے بائیکاٹ کی مہم ہی چلا دی ۔ بھارت میں شاہ رخ خان کے خلاف بائیکاٹ کی مہم ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔

شاہ رخ کے خلاف چلائی گئی مہم کے جواب میں شاہ رخ خان کے فینز بھی میدان میں آگئے اور ” وئی لو شاہ رخ خان ” کے نام سے مہم چلادی  ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان کے خلاف انتہا پسند ہندو متحرک ہوتے رہے ہیں ۔

انتہا پسند ہندؤں نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان پر بھی شدید اعتراض کیا ہے ان کا موقف ہے کہ فلم کا نام تبدیل کیا جانا چاہئے ۔ اس سے قبل انتہا پسند ہندو شاہ رخ خان کی فلم ” اشوکا ” پر بھی اعتراض بلند کرچکے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.