کورونا کی چوتھی لہر مزید 68 جانیں لے گئی، مثبت کیسز کی شرح 5.08 ریکارڈ

151

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں، اس موذی مرض میں مبتلا مزید 68 افراد موت کے منہ میں چلے جانے سے اموات کی تعداد 27 ہزار 72 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 626 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں 4 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں 15 سے 18 سال تک کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.