پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان

190

اسلام آباد: مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کے لئے حکومت نے تیاری کر لی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دے دی۔

 

اوگرا  کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہے ۔ جس میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ 

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے مطابق تیار کی گئی ہے، پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔

 
ذرائع کے مطابق قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔

 
خیال رہے کہ یکم ستمبر کو حکومت نے پٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کیا تھا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 50 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.