اسلام آباد:معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے ساری زندگی لفافہ صحافت کو فروغ دینے والے آج میڈیا ورکر ز ڈویلپمنٹ کے نئے مسودے پر سیاست کر رہے ہیں ،آج تک ان لوگوں نے کبھی میڈیا ورکرز کے حق کی بات نہیں کی ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا دویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے قوانین پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر بغیر مشاورت مسودہ نہیں بنایا گیا،جمہوریت کے جعلی افلاطون میڈیا حقوق کے بھی جعلی علمبردار ہیں۔
معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نااہل میڈیا ورکرز کی ڈیویلپمنٹ کیلئے لائے گئے بل پر سیاست کر رہے ہیں،نااہل مسودے میں موجود فریم ورک پڑھے بغیر سیاست میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا نااہل لیگ نے صحافت میں لفافہ کا استعمال عام کیا،ماضی میں میاں صاحب اپنے مقاصد کیلئے خریداری کر کے میڈیا پر کاری ضرب لگاتے رہے،آج تک میڈیا ورکرز کے حق کی بات کسی نے نہیں کی۔
تبصرے بند ہیں.