اپوزیشن جتنا مرضی الٹا سیدھا ہولے، آئندہ بجٹ بھی ہم پیش کریں گے: شیخ رشید

203

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے اپوزیشن پر لفظی حملے، بولے اپوزیشن جتنا مرضی الٹا سیدھا ہولے ، آئندہ بجٹ بھی تحریک انصاف حکومت پیش کرے گی ۔
اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ابھی تک عدم اعتماد کی سمجھ نہیں آرہی ۔ افغانستان کی صورتحال سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگ چکی ، کسی افغان شہری کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دے رہے ۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور تخریب کاروں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ۔
دوسری جانب ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی طاقت کے زور پر افغانستان میں مسلط ہو ، افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہا ہے اور ہم امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔
افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں اور وہاں کے عوام امن چاہتے ہیں ، افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہا ہے ، حالانکہ اشرف غنی کے پاکستان پر الزامات بھی جاری ہیں مگر پھر بھی ہمارا رویہ مثبت ہے اور آج بھی دوحہ میں امن مذاکرات میں پاکستانی وفد شامل ہے ، امن کیلئے ہماری کوششیں ہمیشہ جاری رہیں گی ۔

تبصرے بند ہیں.