لندن :والدین کو بچوں کی موبائل پر مصروفیات پر نظر رکھنی چاہئے ۔آج کل بچوں کا زیادہ تر وقت کھیل کود کی بجائے موبائل فون پر مختلف مصروفیات میں گزرتا ہے۔
آج کے دور میں بہت سے والدین نہیں جانتے کہ ان کے بچے اپنے اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ وغیرہ پر کر کیا رہے ہیں؟ اگرچہ ایسے طریقے موجود ہیں جن سے وہ بچوں کی سوشل میڈیا آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے اسمارٹ فون کی جانب سے ایک مخصوص ٹول متعارف کرایا گیا ہے جس کا نام نیورو میچ جس کی وجہ سے آرٹیفیشل انٹیلی جینس کا استعمال کرتے ہوئے والدین بچوں کی سرگرمیوں پر با آسانی نظر رکھ سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ ماہرین کے مطابق یہ سسٹم والدین کو رہنمائی فراہم کرتا ہے ، جس کے ذریعے وہ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ بچے کس طرح کی ویڈیوز تصاویر اور دیگر مواد دیکھ رہے ہیں۔ مواد کو چھانٹی کرنے والا یہ سافٹ ویئر بہت کارآمد ہے، اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے والدین کیلئے ڈیجیٹل کنٹرول بہت آسان ہوجائے گا۔
ماہرین صحت کا کہنا کہ موبائل فون اور آئی پیڈ پر زیادہ وقت گزارنے والے بچے جسمانی مشقت سے دور ہوجاتے ہیں، جن بچوں کی عمر بھاگنے دوڑنے کی ہے وہ موبائل کی اسکرین سے جُڑ کر بیٹھ جاتے ہیں جو کہ ان کی صلاحیتوں کو محدود بلکہ کسی نہ کسی حد تک ختم کردیتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.