اسلام آباد :بڑی بڑی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں لینے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر عمر کمال نے بریانی بیچنے کا منفرد انداز اپنا لیا ،محنت ہی میں عظمت ہوتی ہے اسی بات کو سچ کر دکھایا اسلام آباد کے شہری عمر کمال نے ،جس نے بریانی بیچ کر اپنے بہترین روزگار کا سلسلہ شروع کیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق بڑی بڑی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں لینے کے بعد عمر کمال کو جب نوکری نہ ملی تو دلبرداشتہ ہو کر بریانی بیچنے کی ٹھان لی ،عمر کمال کا کہنا ہے کسی پر انحصار نہ کرنے کے لیئے اپنے کام کا آغاز کیا ہے۔
اسلام آباد میں مصروف شاہراہ پر اپنے منفرد انداز سے ہوم میڈ بریانی بیچ کر عمر کمال نے سب کے دل موہ لیئے،عمر نے کہا اسلام کے تجارتی مرکز بلیو ایئریا میں گھر سے 30 سے 35 ڈبے لا کر روزانہ فروخت کرتے ہیں ،عمر کمال کا کہنا ہے لمز اور میک گل یونیورسٹیوں سے انٹر پرائز مینجمنٹ کی ڈگریاں لینے کے باوجود 4 سال تک بےروزگار رہا ،انہوں نے کہا کام کے لیئے ڈگریوں کی نہیں بلکہ ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔
عمر کمال نے کہا سوشل میڈیا پر مشہوری کے بعد لوگوں کا بریانی خریدنے کے لیئے تانتا بندھا رہتا ہے،عمر کمال نے اپنی کامیابی اور خاص کر بریانی کے ذائقہ کا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دیا ۔
تبصرے بند ہیں.