قومی احتساب بیورو نیب نے اپنی کارکردگی کی حیران کن تفصیلات شیئر کر دیں 

262

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نیب نے اپنی کار کردگی کی تفصیلات شیئر کر دیں ،اپنے قیام سے اب تک   4 لاکھ 87 ہزار 124 شکایات کا ازالہ کیا جبکہ 9 ہزار 275 انکوائریاں مکمل کی گئیں ۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اہم اجلاس ہو ا ،اجلاس میں نیب کے قیام سے اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ،اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب پراسیکیوٹر جنرل نیب اورڈی جی نیب آپریشن ظاہر شاہ بھی شریک ہوئے ۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اجلا س کو بتایا گیا کہ نیب کو اپنے قیام سے مارچ 2021 تک کل 4 لاکھ 96 ہزار 460 شکایات موصول ہوئیں،  نیب کی طرف سے 4 لاکھ 87 ہزار 124 شکایات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا چکا ہے،اپنے قیام سے مارچ 2021 تک نیب نے 16 ہزار 93 کمپلینٹ ویری فکیشن (CV) کا آغاز کیا،، نیب نے 15 ہزار 378 کمپلینٹ ویری فیکیشن   کو مکمل کر لیا گیا۔

 نیب نے اپنے قیام 1999 سے مارچ 2021 تک کل 10 ہزار 241 انکوائریوں کا آغاز کیا ، اب تک 9 ہزار 275 انکوائریوں کو مکمل کر لیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.