سی ٹی او لاہور کا بڑا اقدام: لوڈر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ماڈل روڈز پر پابندی

103

 

لاہور: سی ٹی او لاہور نے شہر میں لوڈر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور کینٹ جیسے ماڈل روڈز پر لوڈر رکشوں کا داخلہ اب ممنوع ہوگا۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ "سریا اور آہنی سامان سے لوڈڈ رکشے شہریوں کے لیے خطرناک ہیں۔” اس سال 43 ہزار لوڈر رکشوں کے چالان اور 94 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اوورلوڈنگ کرنے والے رکشہ ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی اہم سڑکوں پر لوڈر رکشوں کے لیے خصوصی ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں

تبصرے بند ہیں.