پیپلز پارٹی نے تیاری کرلی، کسی بھی وقت انتخابات ہوسکتے ہیں: بلاول

160

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تیاری کرلی ۔ کسی بھی وقت انتخابات ہوسکتے ہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے ہی ہم اپنی تیاری کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ الیکشن کی تیاری میں رہتی ہے۔ موجودہ حکومت انتہائی نااہل ہے کسی بھی وقت انتخابات ہوسکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہاعوام نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو دیکھ لیا۔ بلوچستان سے لے کر کشمیر تک پیپلز پارٹی میں بہت سے لوگ شامل ہورہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنی تنظیم سازی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ وفاق کراچی کیلئے کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کراچی سمیت سندھ کے عوام کیلئے بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کررہی۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد بھی کر رہی ہے۔ سندھ حکومت اپنے محدود وسائل کے ساتھ کراچی میں کام کر رہی ہے۔ یہ سب کراچی کیلئے کچھ کرنے کو تیار نہیں اور نہ کسی اور کو کرنے دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور اپوزیشن کی جماعتوں کو ہم سے بہت زیادہ تکلیف ہے ۔ اچھی اپوزیشن ہی حکومت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جب تک پی ڈی ایم کا حصہ تھی ہم نے حکومت کو نقصان پہنچاکر دکھایا۔ مولانا فضل الرحمن کا اب بھی احترام کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.