احساس پروگرام کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 50ہزار اسکالرز شپ دینے کا اعلان

195

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے احساس پروگرام کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 50ہزار اسکالرز شپ دینے کا اعلان کر دیا۔

 

سینیٹ کمیٹی برائےتعلیم و تربیت کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیرتعلیم شفقت محمود نے شرکت کی ، کمیٹی نے اسلام آباد میں عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کےبل کی منظوری دے دی، قومی اسمبلی عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کےقیام کا بل پہلےہی منظور کر چکی ہے۔

 

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ احساس پروگرام کےتحت ہائیرایجوکیشن کمیشن کو 50 ہزار اسکالرزشپ دیں گے جبکہ سینیٹر مصطفیٰ  نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی تعداد میں اضافے سےمعیارمیں بہتری ناگزیر ہے۔

 

سینیٹر فوزیہ ارشد نے اجلاس میں کہا کہ یونیورسٹی آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور بائیوٹیک کےعلاوہ تحقیقی شعبوں پرتوجہ دے دی اور 15 فیصد طلبا کو اسکالر شپ  فراہم کرے گی۔

 

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کے تحت 5 سال میں ساڑھے 3 لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس اسکالر شپ پر خرچ کرے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.