ممبئی: بالی ووڈ سٹار ارباز خان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔
View this post on Instagram
اس تصویر میں جارجیا اینڈریانی نے سنہرے رنگ کا سوئمنگ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ جارجیا اپنی اس فوٹو میں انتہائی بولڈ انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ ان کے مداح اس تصویر کو دیکھ کر ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ جارجیا نے اپنی ایکٹنگ کی شروعات ویب سیریز ‘کیرولین اینڈ کاماکشی’ سے کی تھی، اس کے بعد وہ انڈین گلوکار میکا سنگھ کی میوزک البم کے گانے ‘روپ تیرا مستانہ’ میں نظر آئیں۔
View this post on Instagram
انڈین میڈیا کے مطابق جارجیا انڈریانی فلم ‘سری دیوی بنگلو’ میں ایک آئٹم نمبر کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ارباز خان اور پریا پرکاش واریئر بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ جارجیا انڈریانی بالی ووڈ انڈسٹری میں ‘ویلکم ٹو بجرنج پور’ سے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.