پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

169

گیانا: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 158 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بنا سکی۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنے مقررہ چار اوورز میں ایک وکٹ لے کر محض 6 رنز دیئے۔ عمدہ کارکردگی دکھانے پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے علاوہ شاداب خان نے بھی نپی تلی گیند بازی کی اور اپنے مقررہ 4 اوورز میں صرف 22 رنز دیئے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز شرجیل خان 20 ، محمد رضوان 40 اور کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

کپتان کے آوٹ ہونے کے بعد پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور بڑی ہٹ مارتے ہوئے وکٹیں گنوا بیٹھے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 4 جب کہ ڈیوائن براوو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی۔ قومی ٹیم محمد رضوان، بابراعظم، شرجیل خان، محمد حفیظ، فخر زمان، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم، عثمان قادر اور شاہین شاہ شامل تھے۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان کو چار میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.