فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

187

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی۔

 

ذرائع کے مطابق جسٹس فائزعیسیٰ کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.