ترکی کے جنگل میں لگی آگ سے ہونیوالے نقصان پر انکے دکھ میں شریک ہیں، وزیراعظم

195

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے سے پیدا صورتحال پر ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے سے پیدا صورتحال پر ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ میں لگی آگ سے ہونے والے نقصان پر انکے دکھ میں شریک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہم ترک حکومت اور عوام کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

 

خیال رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ،آگ اس قدر شدت اختیار کر چکی ہے کہ جنگل میں سے آگ سے جھلسے جانور بھاگتے نظر آ رہے ہیں ،اب تک آگ کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ انتہائی شدت اختیار کر چکی ہے ،آگ کی وجہ سے دیہات کے دیہات اور متعدد مکانات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ترکی کے علاقے اانطالیہ کے جنگلات میں آگ نے 4 سے زائد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،34 دیہات خالی کروا لیے گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انطالیہ کے جنگلوں میں لگی خوفناک آگ کو بھجانے کیلئے 400 فا ئر فائٹرز سمیت 19 کے قریب ہیلی کاپٹر امدادی کاموں اور آگ  کو بھجانے میں مصروف ہیں ،ترک حکومت نے آتشزدگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.