اوگرا نے 2 کمپنیوں کو ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کا لائسنس دیدیا

173

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 2 نجی کمپنیوں کو ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کا لائسنس دے دیا۔

 

ترجمان اوگرا کے مطابق دونوں کمپنیوں کو ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا لائسنس پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔  پائپ لائن کی تعمیر مکمل ہونے پر یومیہ ڈیڑھ سے دو ارب مکعب فٹ اضافی گیس دستیاب ہوسکے گی۔

 

ترجمان اوگرا کے مطابق اس اقدام سے درآمدی ایل این جی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے بند شعبے بحال اور نئے شعبے کھلنا شروع ہوں گے۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پائپ لائن منصوبے سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

تبصرے بند ہیں.