واشنگٹن: اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کی مدد سے ہزاروں افراد کی مبینہ جاسوسی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جب کہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مبینہ جاسوسی کے دوران ان افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا، جن افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا ان میں عرب ممالک میں شاہی خاندان کے افراد، مختلف ممالک کے سربراہ، وزرا، مشہور کاروباری شخصیات، انسانی حقوق کےکارکن اوراستنبول میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی 2 قریبی خواتین بھی شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.