وزیراعظم عمران خان آج مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

252

مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن میں سیاسی گہما گہمی جاری، وزیراعظم عمران خان آج یونیورسٹی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

گذشتہ روز بھمبر اور میرپور میں کامیاب جلسوں کے بعد آج وزیراعظم عمران خان یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اوردیگررہنما بھی مظفر آباد روانہ ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بھمبر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ قوم حق اور سچ کے نظریئے کے ساتھ بنتی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی مظالم کیخلاف کھڑے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ظلم اور پرانے نظام کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور عوام کی طاقت سے مافیا کو شکست دوں گا اور نیا پاکستان بنا کر دکھاؤں گا کیونکہ کپتان کو مقابلہ کرنا آتا ہے اور آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پچیس جولائی کو آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لئے پولنگ ہونے جارہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کا پی ٹی آئی سے کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.