کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دائر کر دی

185

کراچی : کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی ٹھان لی ہے۔ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دائر کردی گئی جس کی منظوری کے بعد یونٹ ریٹ مزید مہنگا ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی6.52روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کرد ی ہے۔ ماہ جولائی تا جون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.97روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ فروری کے لیے بجلی 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے مارچ کے لیے بجلی ایک روپیہ 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں ماہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اور مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اضافے کا کہا ہے۔ رواں ماہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے مہنگی جبکہ جنوری تا مارچ 2021 ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کے الیکٹرک کی مذکورہ درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی گنجائش ہے یا نہیں۔

تبصرے بند ہیں.