اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ نیب نے مفتاح اسماعیل کےخلاف مشکوک ٹرانزکشن کا نیا کیس کھول دیا۔
نیو نیوز کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزکشن پر انکوائری شروع کردی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی وزارت کے دوران 4 ارب روپے کی آمدن ہوئی ۔مشکوک ٹرانزکشن پر نیب کی سی آئی ٹی انکوائری کررہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.