اسلام آباد : ملک بھر میں بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا پھیلنے کی وجہ سے کورونا کے کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگے ہیں۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک مرتبہ پھر 5 فیصد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22ہزار 811 ہوگئی ہے ۔
24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 49 ہزار 503 ٹیسٹ کئے گئےجن میں 2ہزار 452 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح4.95 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9لاکھ 91ہزار 727 تک پہنچ چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.