جنوبی وزیرستان کے ضلع سینائی نارائی میں آپریشن، سپاہی شہید

185

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے ضلع سینائی نارائی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جنید شہید ۔ہو گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سینائی نارائی میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جنید شہید ۔ہو گئے۔ 20 سالہ سپاہی جنید بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کا رہائشی ہے ۔ فورسز کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کےعلاقے ہلمرگ میں آپریشن کیا جس میں2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا بہادر سپاہی فدا الرحمان شہید ہو گیا۔ شہید سپاہی کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے ہے۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد شہریوں اور فورسز کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

گزشتہ سال دسمبر میں بھی بلوچستان کے ضلع آواران میں  خفیہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

 

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور کمیونی کیشن کے آلات برآمد ہوئے تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.