بلاول کو کیا سکھا سکتا ہوں ،وہ اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے :آصف زرداری

136

لاہور:سابق صدرو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں ،مچھلی کو کوئی کیسے تیرنا سیکھا سکتا ہے وہ اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے ،بلاول آپ کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لے کر چلے گا۔

 

آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی شہاد ت سے متعلق اہم انکشاف کر تے ہوئے کہا پنڈی جلسے میں شرکت سے منا کیا تھا مگر وہ نہیں مانیں ،انٹیلی جنس افسر نے رات کو بتایا آپ کی جان کو خطرہ ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ان کو پکڑتے کیوں نہیں ،زرداری نے کہا بینظیر بینظیر تھیں ,انہوں نے اپنی سوچ پوری دنیا میں منوائی ،دنیا بھر کے دانشمند آج ان پر کتا ب لکھ رہے ہیں ،اللہ نے بی بی کو اتنی ہمت دی تھی کہ کارکنوں کی مدد سے انہوں نے مشرف کومکھی کی طرح نکال باہر کیا،جان آنی جانی ہے ، آپ کی وجہ سے ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتا ہوں ،انسان بہت کمزور ہے دعا کریں مولا مجھے قبر تک ہمت دے ۔

 

لاہور بلاول ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زردرای کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد کارکنوں سے مل رہا ہوں ،کبھی جیل کبھی ہسپتال ،کارکنوں سے ملنا کسی تحفے سے کم نہیں ،انہوں نے کہا آج لوگ کہتے ہیں میں بلاول کو سکھا رہا ہوں ،بھلا مچھلی کو کوئی کیسے تیرنا سکھا سکتا ہے ،وہ اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے ،بلاول آپ کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لے کر چلے گا ۔

تبصرے بند ہیں.