آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے باکو میں ملاقات

119

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آزر بائیجان  پہنچ گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے باکو میں ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی.

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تاریخی، مذہبی اقدار کے حامی ہیں اور پاک فوج آذربائیجان کیساتھ فوجی تعاون کے فروغ کی خواہاں ہے۔ ملاقات کے دوران آذربائیجان کے صدر، وزیر دفاع نے عالمی فورم پر پاکستانی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

تبصرے بند ہیں.