پارلیمنٹ کا آج ہونےوالا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک موخر

16

اسلام آباد : پارلیمنٹ کاآ ج ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کردیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر کو بھی اجلاس مؤخر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کیلئے پیش ہونا تھے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ منظور نہیں ہوسکے تھے۔

 

خیال رہے کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔

تبصرے بند ہیں.