سٹار فٹبالر کا ایک اور منفرد ریکارڈ،رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کردی
ریاض: سٹار فٹبالر کا ایک اور منفرد ریکارڈ،رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔وہ سوشل میڈیا پر ایک بلین فالوورز رکھنے والے دُنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔
اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام ہینڈل پر 638 ملین فالوورز، فیس بُک پر 170 ملین فالوورز، ایکس پر 113 ملین فالوورز، کوائیشو پر 9.4 ملین فالوورز، ویبو پر 7.5 ملین فالوورز اور یوٹیوب چینل پر 60.6 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو کو یو ٹیوب کی جانب سے صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں سبسکرائب حاصل کرنے پر سلور، گولڈن اور ڈائمنڈ بٹن سے نوازا گیا تھا۔
View this post on Instagram
رونالڈو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پرستاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے، یہ کامیابی ہماری کھیل سے محبت اور مشترکہ جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فٹبالر نے کہا کہ میرے اُتار چڑھاؤ میں آپ میرے ساتھ رہے، یہ سفر میرا نہیں بلکہ ہمارا سفر ہے۔
تبصرے بند ہیں.