اسلام آباد:پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ خصوصی کمیٹی اس لیے بنی تاکہ اراکین قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے حقوق پر بات کی جاسکے۔
عمر ایوب نے کہا کہ جو آئینی ترمیم یہ لانا چاہ رہے ہیں اس کا تو یہ مینڈیٹ ہی نہیں۔ یہ میں نے یہاں کھل کر کہا ہے کہ منٹس میں یہ بات ڈالیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا ہلکا پھلکا دکھایا نہیں کچھ کہ کیا کر رہے ہیں؟ جس پر صحافی نے پوچھا آپ نے کہا نہیں کہ بتائیں کر کیا کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہا ‘نہیں، ہمیں بس ایک بسکٹ اور ایک چائے کا کپ دیا گیا’۔ جس پر صحافی نے سوال کیا، کیا آپ واک آوٹ کر رہے ہیں؟
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کچھ ہے ہی نہیں وہاں، ہم کیا کریں وہاں بیٹھ کر؟ کیا کاغذ کنگھالیں گے؟
انکا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی چیز ہے ہی نہیں بات کرنے کو، ہم ان سے کیا بات کریں۔
تبصرے بند ہیں.