فافن نے رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا

93

رحیم یار خان :رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے ‘بڑے پیمانے پر شفاف’ قرار دے دیا۔

فافن نے پی پی پی کے ووٹ شیئر میں بہتری کی اطلاع دی ہے، جو کہ 3 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
فافن رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، رحیم یار خان ضمنی انتخاب میں رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 88 ہزار 113مرد اور 2 لاکھ 38 ہزار 860 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق  رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔
رحیم یار خان ضمنی انتخاب میں ووٹرز ٹرن آؤٹ میں 288,113 مرد اور 238,860 خواتین شامل ہیں۔فافن کی رپورٹ کے مطابق، رحیم یار خان کے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 526,973 ہے۔

واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین ایک لاکھ سولہ ہزار چار سو انتیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حسان مصطفیٰ اٹھاون ہزار دو سو اکیاون ووٹ لے سکے۔

تبصرے بند ہیں.