بیجنگ:ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ 1-2 سے شکست دی۔
بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے سکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے سکور کیا۔ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے چوتھے لیگ میچ میں چین کو 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں چین اور جاپان کو شکست دی تھی جبکہ کوریا اور ملائیشیا کے خلاف اس کا میچ برابر ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.