نئی دہلی :اڈانی نے امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا، اثاثوں میں 95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
بھارت کے مقامی صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کے اثاثوں میں 95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ بھارت کے امیر ترین شخص بن گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کی دولت میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 25 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اُن کے اثاثوں کی مالیت 10.14 لاکھ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت کے معروف تحقیقی اور سرمایہ کاری گروپ کی جانب سے جاری ہونے والی معلومات کے مطابق اڈانی کے اثاثوں کی مالیت اب 11.16 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ وہ ہندوستان کے امیر ترین شخص بن گئے۔
انڈیا کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوروُن کے مطابق فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے مالکشیو نادر کی دولت ایک فیصد اضافے کے بعد 3.14 لاکھ کروڑ ہے جبکہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے مالک سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر رہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شامل سب سے کم عمر شخصیت کی عمر صرف 21 سال ہے جن کا نام کائوالیا ووہرا ہے۔
تبصرے بند ہیں.