بلوچستان کی ترقی اور امن کو برباد کرنے میں بھارت پیش پیش، پاک چین دوستی اور سی پیک مودی سرکار کوکھٹکنے لگا

56

اسلام آباد: بلوچستان کی ترقی اور امن کو برباد کرنے میں بھارت پیش پیش ہے۔حال ہی میں دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متعدد معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا گیا۔پاکستان بالخصوص بلوچستان کا امن اور ترقی ازلی دشمن بھارت کو ہمیشہ سے کھٹکتا رہا ہے جس کی واضح مثال سی پیک کے منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں بی ایل اے کے کمانڈر نے ہتھیار ڈالتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کرتے ہوئے مالی معاونت اور محفوظ پناہی گاہیں فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے سی پیک منصوبے اور پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے۔ 2019 میں دی ہندو کے آرٹیکل کے مطابق بی ایل اے کے کمانڈرز بھارتی ہسپتالوں میں زیر علاج رہ چکے ہیں اور ان کمانڈرز کے بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ بھی گہرے روابط قائم ہیں۔

رپورٹ کے  مطابق بلوچستان میں دلخراش حملوں جہاں دہشتگردوں نے پنجاب سے روزگار کمانے کیلئے آنے والے مزدروں کو بے دردی سے قتل کیا، وہاں بھارتی میڈیا کی جانب سے ان دہشت گردوں کو ہیرو بنانے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا بلوچستان سے گرفتار ہونا بھارتی مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ذرائع کے مطابق  بھارتی مشیر دفاع اجیت دوول نے بھی سرعام دھمکی دیتے ہوئے بلوچستان کو توڑنے کی بات کی تھی۔پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی پشت پناہی کی ایک اور واضح مثال حال ہی میں بلوچستان میں ہونے والے حملوں پر ان کی جانب سے میڈیا پر جشن منانا بھی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دہشتگرد کی بیٹی اور بہن ماہ رنگ بلوچ کو ہیرو قرار دیا جو نام نہاد لاپتہ افراد کا جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی ملک دشمن دہشتگرد تنظیموں کا استعمال کرتے ہوئے بھارت پاکستان کی جڑیں کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مسلسل مصروف ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.