سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے رہیں گے: شاہد خاقان عباسی

17

اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ   شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ  تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر ملک کے مسائل کا حل ڈھونڈیں، ملک میں ضرورت اتفاق اور اتحاد کی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر ملک کے مسائل کا حل ڈھونڈیں، ملک میں ضرورت اتفاق اور اتحاد کی ہے۔

ایک تنظیم کھلم کھلا دہشت گردی کا اعلان کررہی ہے، سیاسی انتشار، عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  ترقی اور کاروبار رک گیا  ، ہر آدمی پریشان ہے۔سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ  اپنے مفادات کو دور رکھ کر ملک کو استحکام دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.