اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا، نجومی نہیں جو بتا سکوں حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں:فضل الرحمان
لاہور:جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا، نجومی نہیں جو بتا سکوں حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا، نجومی نہیں جو بتا سکوں حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں۔
سربراہ جے یو آئی (ف ) مولانا فضل الرحمان نے صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعدکہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے میرے پاس اس کی معلومات نہیں ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری ضرور تشریف لائے ، ہم نے بھائیوں کی طرح ان سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی سے مفاہمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سےبات چیت چل رہی ہے، 12 سال ہماری مخالفت رہی ہے دنوں کے اندر اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے، 9 مئی کے حوالے سے ریاستی اداروں کو فیصلہ کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.