عرس بابا بلھے شاہ کےعرس پر مقامی چھٹی کا اعلان

39

قصور:صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 31 اگست (ہفتہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) اورنگزیب حیدر خان نے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 31 اگست (ہفتہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 

معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکا سالانہ تین روزہ عرس مبارک جو 30اگست 2024سے شروع ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں 31اگست کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

عرس، تین روزہ پروگرام، ایک اہم موقع ہے جو ملک بھر سے بابا بلھے شاہ کے عقیدت مندوں اور مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.