بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں مبینہ سہولت کاری پر لیڈی اسٹاف سمیت مزید 6 افراد تحویل میں لے لیے گئے
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری اور پیغام رسانی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل میں مبینہ سہولت کاری میں ملوث دو خواتین سمیت مزید 6 افراد کو تحویل میں لے لیا جبکہ ان ملازمین کے زیر استعمال موبائل فونز بھی ضبط کر لیئے گئے۔
بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیئے گئے اڈیالہ جیل ملازمین میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق تحویل میں لیئے گئے ملازمین میں لیڈی وارڈز، سوئیپر اور کیمرا سیکورٹی چیکنگ پر تعینات اہلکار بھی شامل ہیں ان ملازمین کے زیر استعمال موبائل فونز بھی ضبط کر لیئے گئے۔جیل کا لیڈی اسٹاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لیئے سہولتکاری میں ملوث رہا۔
واضح رہے کہ جیل ملازمین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال اور ناظم شاہ سے تفتیش کی بنیاد پر تحویل میں لیا گیا، ابتک سہولتکاری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 13 افراد تحویل لیئے جا چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.