شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 281 واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک آج   سے شروع ہو گا

33

کراچی: برصغیر  کے صوفی بزرگ  شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 281 واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک آج   سے شروع ہو گا،سندھ سمیت ملک بھر سے مریدین عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس اور رینجرس کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

 

گورنر سندہ کامران ٹیسوری دس بجہ صبح  بھٹ شاہ میں  درگاہ بھٹائی پہ پہنچ کر  تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کاافتتاح کریں گے۔تمام اداروں نے انتظامات مکمل کر لیے، پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی ہائی الرٹ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر نگرانی محکمہ ثقافت نے عرس کے 3 روزہ پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔

 

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی صوبائی وزیر کلچر سید ذوالفقار شاہ کے ہمراہ دن کو ایک بجہ درگاہ بھٹائی پہ حاضری دیں گے  جبکہ  سینیٹ چیرمین یوسف رضا گیلانی بھی کل  درگاہ بھٹائی پہ حاضری دیں گے عرس کے آخری روز(جمعرات ) وزیر اعلا سندہ سید مراد علی شاہ شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

 

بھٹ شاہ میں کلچرل ولیج کا افتتاح کریں گے جہاں دستکاری کے 40 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں، شاہ کے باغ میں 45 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ایچ ٹی سورلی ہال میں سگھڑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 250 کے قریب سگھڑ لوک ادب کی مختلف اصناف پر اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔

 

صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری کلچر خیر محمد کلوڑ اور ڈی جی کلچرمنور مہیسر بھی ہمراہ ہوں گے، محکمہ اسپورٹس کے وزیر سردار محمد بخش خان مہر اور سیکرٹری اسپورٹس جلال الدین مہر کے احکامات پر ڈی ڈی او اسپورٹس حیدرآباد مریم کیریو کی نگرانی میں میلے کے تینوں روز ملاکھڑو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر بالخصوص سندھ سے ملھ پہلوان زور آزمائی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.