پشاور: صوبائی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا ایم پاکس کا مشتبہ کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے مریضوں میں وائرل انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا کا بتانا ہے کہ مردان خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خلیجی ممالک سے آیاہے، وائرس کی تصدیق کےلئے قومی ادارہ صحت کو نمونہ بھیج دیا گیا ہے۔منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں، متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے اور مزید لوگوں کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں۔
وزارت قومی صحت کے مطابق تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
پاکستان میں اس سے قبل ایم پاکس، جسے مونکی پوکس بھی کہا جاتا ہے، کے کیسز سامنے آ چکے ہیں، تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ مریضوں میں کس ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.