اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لئے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کردیا۔صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ نیپرا نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی ۔
وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا ۔ صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاءکی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے کیاگیا ۔
وزیر اعظم کے اس پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی ، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا ۔ صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.