لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر کردیا:جسٹس طارق محمود جہانگیری، روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل

141

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہاہے۔ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی  ۔ نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا قانون میں ترمیم کی گئی تھی ڈی سی اوز کو اختیار دیاگیاتھا ۔ وکیل درخواست گزار بولے فیڈرل پرائس کنٹرول وزیر اعظم کی نگرانی میں تھی ۔

 

نمائندہ ضلعی انتظامیہ  نے بتایاکنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائزز کو وفاقی حکومت مقرر کرے گی ۔ کنٹرولر جنرل کو قیمتوں کو تعین کرنے کا اختیار دیاگیا ۔ وکیل درخواست گزار بولے کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں جس کا نوٹیفکیشن کیاگیا ۔

 

عدالت نے استفسار کیا یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے ؟۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہاہے۔ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا ۔

 

عدالت نےآئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دےدیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.