ملتان: آزاد امیدوار تیمور ملک نے ریٹرننگ آفسر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔
تیمور ملک نے ملتان کے حلقہ این اے 148 کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کی درخواست آر او کو جمع کرا دی۔
ایڈووکیٹ تیمور ملک کا کہنا ہے کہ آر او نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنا فیصلہ آج سنائیں گے۔
حلقہ این اے 148 سے امیدوار تیمور ملک نے اپنا موقف دیا کہ جب ووٹوں کا فرق صرف 293 ہو تو دوبارہ گنتی قانونی حق ہے اور وکلاء اس وقت تک اپنا دفتر نہیں چھوڑیں گے جب تک اس مسئلے کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اور دوبارہ گنتی کی اجازت نہیں دی جاتی۔
خیال رہے کہ حلقے میں مسترد شدہ ووٹ کی تعداد 12,665 جبکہ ووٹوں کا فرق صرف 293 ہے۔
تبصرے بند ہیں.