عمران خان مقبول لیڈر، نواز شریف کا گراف نیچے پھر بھی حکومت سنبھالنے کیلئے تیار: بلوم برگ

324

لاہور: عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ  کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف نے پاکستان کی معیشت کوبہترین طریقے سے  سنبھالا۔ 30 سالوں میں نواز شریف کی معاشی کارکردگی ان کے سیاسی مخالفین کے مقابلے بہترین رہی۔

 

بلومبرگ اکنامکس کی شائع ہونے والے ایک رپورٹ میں کہا گیا کاسابق وزیراعظم نواز شریف نے معاشی مشکلات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

دوسری جانب بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1990 سے سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تاہم پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اب بھی مقبول سیاستدان ہیں لیکن جیل میں ہیں۔ نواز شریف 8 فروری کو اقتدار کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ سروے میں پی ٹی آئی کے بانی 57 فیصد اور نواز شریف مقبولیت کے لحاظ سے 52 فیصد پر ہیں۔ پچھلے چھ مہینوں میں بعد کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا  گیا کہ پاکستان میں مہنگائی 30 فیصد کے قریب ہے۔ گزشتہ سال زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی خراب حالت میں تھے۔ پاکستان اس وقت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج پر منحصر ہے۔ آنے والی حکومت کے لیے آگے کا راستہ آسان نہ ہوگا، انہیں عوام میں غیرمقبول پالیسیاں نافذ کرنا ہوں گی۔ افراط زر 30 فیصد  کے قریب ہونے، قومی کرنسی کو چیلنجز کا سامنا، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے ساتھ، اگلی حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے، بشمول ایسی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنا جو ووٹروں میں غیر مقبول ہو سکتی ہیں۔

 

بلوم برگ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2 فیصد رہے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.