مسلم لیگ ن بوکھلا گئی، تاحال منشور پیش نہیں کر سکی اب ایسی کیا وجوہات ہیں جو جلسے منسوخ کردیے؟: پلوشہ خان
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایک حلقے کی وجہ سےمسلم لیگ ن بوکھلا گئی ہے۔ ابھی تک عوام کے سامنے منشور بھی پیش نہیں کر سکی اور اب ایسی کیا وجوہات ہیں کہ اپنے جلسے بھی منسوخ کر دیے ہیں۔
پلوشہ محمد زئی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لاہور اور کراچی مٰن پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ کیا گیا۔مسلم لیگ ن بلاول بھٹو کے لاہور کے حلقہ این اے 172 سے خوف زدہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لگ ن کے ایک رہنما میں کہا تھا کہ وہ سندھ کے کسی بھی بندے کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں فے لیکن اگر نواز شرہف لاڑکانہ میں لڑناچاہیں تو پیپلز پارٹی انہیں خوش آمدید کہے گی۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ابھی تک وہ عوام کے سمانے اپنا منشور بھی پیش نہیں کر سکی اور اب ایسی کیا وجوہات ہیں کہ جو مسلم لیگ ن نے جلسے منسوخ کر دیے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی پلوشہ محمد زئی خان نے کہاکہ مسلم لیگ عام انتخابات 2024 میں صاف میدان چاہتی ہے وہ کسی کو مقابلے میں نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کا منشور بھی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سامنے سرنگوں ہو جائے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ ملک میں 16 ماہ اس پارٹی کی حکومت رہی لیکن یہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکے، مسلسم لیگ ن کے سینئر ممبر بھی ایک ایک کر کے پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
عام انتخابات کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی جاگیر نہیں ہے، 8 فروری کو بیلٹ پیپرز کے ذریعے یہ فیصلہ ہوگا، اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔
واضھ رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی-162 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے ٹاؤن شپ میں دفتر پر نامعلوم افراد سحری کے وقت گیٹ پر پٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں دفتر کے دروازے پر لگے بینرز اور پینا فلیکس سمیت دیگر اشیا جل کر راکھ ہوگئیں۔ مزید براں، پاکستان مسلم لیگ ن نے آج لیہ کے میلہ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے عام کو میاں محمد نواز شریف کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.